Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

سندھ ہائی کورٹ نے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں مفرور ایم کیو ایم کے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور...

محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل، 6 بجے دکانیں...

اے این ایف کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

 اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے...

کراچی میں آج بونداباندی کا امکان

موسم کی صورتحال، کراچی میں آج بونداباندی کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری...

آنجہانی ڈاکٹرروتھ فاؤ کی رہائش گاہ کومیوزیم کادرجہ دیدیاگیا

doctor roth aکراچی پاکستان سے جذام کے خاتمے کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی رہائش گاہ کو میوزیم کا درجہ دے دیا گیا ہے، جس میں ان کی زیرِ استعمال اشیاء کو محفوظ کیا گیا ہے۔پاکستان میں جذام کو کنٹرول کر لیا گیا، جو جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ برس انتقال کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں ان کی رہائش گاہ کو میوزیم کا درجہ دے دیا گیا ہےڈاکٹر رتھ فاؤ کراچی کے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر میں رہائش پذیر تھیں جو اب ڈاکٹر رتھ فاؤ میوزیم میں بدل چکا ہے۔ میوزیم کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی زیرِ استعمال اشیاء کو اکٹھا کرنے والے محمد اقبال کہتے ہیں کہ دن رات ایک کر کے میوزیم بنایا گیا ہے۔ لیپروسی سینٹر میں زیرِ علاج مریضوں نے بھی میوزیم دیکھا جبکہ آنے والے شہریوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ 1960ء میں پاکستان آئیں اور اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لئے وقف کر دی تھی۔

Open chat