Thursday, October 29, 2020
Home Trending بازیاب بچیوں کی تحقیقات کیلئے روبینہ قائم خانی کی سربراہی میں کمیٹی...

بازیاب بچیوں کی تحقیقات کیلئے روبینہ قائم خانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

 Rubina Qaim Khaniسندھ کی وزیر برائے ترقی نسواں روبینہ قائم خانی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے لیاقت آباد کے ایک مکان سے باجوڑ سے تعلق رکھنے والی 26 بچیوں کے ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہ مجھے بنایا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ضلع وسطی اور ایم کیو ایم کی ایک خاتون رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔ یہ کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ یہ بچیاں کس طرح کراچی پہنچیں۔ ان کا آبائی تعلق کیا ہے۔ یہ بچیاں اس مکان میں موجود تھیں۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔ وہ بدھ کو کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہے کہ ان بچیوں کے والدین نے کن وجوہات کی بناءپر ان کو مدرسے میں داخل کیا اور باجوڑ سے کراچی کس طرح لائی گئیں۔ تتحقیقات میں ان تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر اس حوالے سے اگر کوئی ادارہ ملوث ہوا یا پھر ان بچیوں کے مبینہ طور پر اغواءکرنے کی شکایات سامنے آئیں تو اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کو صرف والدین کے حوالے کیا جائے گا، ان بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کرنے سے قبل تمام قانونی معاملات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان ان بچیوں کے والدین سے رابطہ کررہے ہیں۔ ان بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کرنے کے حوالے سے حکومت سندھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ بچیوں کے والدین اپنی بچیوں کے حوالے سے معلومات ایس ایس پی سینٹرل کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...