Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کمپیوٹر کی صنعت کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے

کمپیوٹر کی صنعت کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے

sm-muneer-400پاکستان کی کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت قومی معیشت کی ترقی میں اپنی بھرپور استعداد کے مطابق اسی صورت میں حصہ ڈال سکتی ہے جب اس مقصد کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔اس حوالے سے صنعت سے وابستہ تمام حلقوں کو ملک کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ رف صنعت کی اصل استعداد کو اجا گر کیا جا سکے بلکہ حکومت کو مختلف اقدامات خصوصاً اس اہم شعبے میں برآمدات میں اضافے کے لیے بروقت تجاویز اور مشاورت بہم پہنچائی جا سکے۔ اس امر کا اظہارپاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے صدر منور اقبال نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی آئی ٹی کمیٹی کے نو منتخب چئیرمین نعیم صدیقی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی سی اے کے عہدیداروں اور صنعت کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔منور اقبال ملک میں کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت کی استعداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نجی شعبہ اور حکومت مل کر موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیں تاکہ ملکی معیشت میں اس شعبے کے کردار میں اضافہ کیا جا سکے۔نعیم صدیقی نے پی سی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر اور آئی ٹی کی صنعت سے متعلق مسائل کو ہر سطح پر اٹھانا ان کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...