Tuesday, October 27, 2020
Home Trending سندھ کانیارہنماچارپائی سے نیچے نہیں دیکھتا،سعدرفیق

سندھ کانیارہنماچارپائی سے نیچے نہیں دیکھتا،سعدرفیق

khuaja-saad-rafiqeکراچی، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کراچی پریس کلب پہنچ گئے ،انہوںنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ لواحقین کی انشورنس پالیسی کے ذریعے مددکررہے ہیں،سانحے کی تفصیلی تحقیقات کے لئے آٹھ دن دئیے ہیں،اس کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،سگنل اوردیگرسسٹم ٹھیک کام کررہے تھے،لانڈھی ٹرین حادثے میں 22افرادجاںبحق ہوئے،لانڈھی حادثہ انتہائی الم ناک ہے،حادثہ بظاہرانسانی غلطی لگ رہی ہے،ملتان حادثے میں ملوث لوگوں کومعطل کردیاہے،حادثے کے ذمے داروں کوسخت سزاملے گی،ڈرائیور اوراسسٹنٹ ڈرائیورزیرعلاج ہیں،کراچی سے لاہورڈبل ٹریک تعمیرہوچکاہے،جلدہی لاہورتاپشاورڈبل ٹریک تعمیرکیاجائے گا،کوشش کی ہے کہ محکمے کوسیاست سے دوررکھاجائے،ریلوے میں یونینزپرکوئی پابندی نہیں،چین کاکہناہے کہ پاکستان کوپتہ ہوناچاہیے کہ کراچی ہماراڈریم سٹی تھا،کراچی کاپہیہ چلے گاتوملک چلے گا،جب کراچی کے کاروباری پنجاب کارخ کررہے تھے،ہم خوش نہیں تھے،اب کراچی والوں سے پوچھ کربتائو کہ شہرکاکیاحال ہے،سندھ کے نئے رہنماسے کہتاہوں کہ برخوردارچارپائی سے نیچے بھی دیکھو،سندھ کاکوئی شہرایسانہیں جوشہرپرپورااترتاہو،کراچی کوآپ نے کھنڈربنادیا،آپ نے کراچی کوکچرے کاڈھیربنادیا،آپ کے لئے مشورہ ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کواختیارات دیں،پنجاب پیپلزپارٹی کاسندھ سے بڑاگڑھ تھا،پی پی کابلوچستان،گلگت بلتستان سے صفایاہوگیا،ایسانہ ہوکہ ملک کے دیگرحصوں کی طرح سندھ سے بھی پی پی کاصفایاہوجائے،اب اعتزازاحسن کوڈھائی سوووٹ ملتے ہیں تواس میں میری پارٹی کاقصورنہیں،پورے شہرمیں پارٹی کے پرچم لگے ہیں،شرم بھی نہیں آتی،اوپرپارٹی پرچم لگے ہیں،نیچے کوڑااورسڑک ٹوٹی ہوئی ہے،لمبی باتیں کرتاہے اورچارپائی کے نیچے بھی نہیں دیکھتا،پی پی کی جمہوریت کے لئے جدوجہدکوعزت سے دیکھتے ہیں،ڈاکٹرنذیراورخواجہ رفیق کاخون بہنابھی یادہے،آپ کے پیچھے بہت بڑابیگیج ہے،بات کووہاںتک نہ لے جائیں،آپ جتنے بڑے حاجی ہیں وہ ہم بھی جانتے ہیں،ان کاکہناہے کہ پاکستان ریلوے ساتھ لے کرنہیں جائوں گا،یہ یہیں رہے گا،محدودوسائل کے باوجودہم اپنے اسٹاف کی تربیت کرتے ہیں،80فیصدٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے،صحافی بھائیوں سے شکورہ ریلوے کے حوالے سے منفی خبریں دے کرلوگوں کوخوف زدہ نہ کریں،ریلوے کی زمینوں کوقبضے گروپ سے واگزارکرایاجارہاہے، عمران خان ہمیں روزگالیاں دیتاہے مگرکسی کے والدتک نہیں پہنچناچاہیے،تبدیلی جب بھی آئے گی ووٹ کے ذریعے آئے گی۔عمران خان کے لئے کراچی میں کچھ نہیں،بلدیاتی انتخابات میں بڑی کوشش کرکے دیکھ لی،پی ٹی آئی مثبت اپوزیشن کاکرداراداکرے اورخیبرپختون خوامیں حکومت کرے۔دوسرے دوست کادھرنا2بھی فلاپ ہوگیا۔ایم کیوایم کےساتھ بانی متحدہ نے جوکیا،کسی نے بھی نہیں کیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...