Sunday, October 25, 2020
Home Trending ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ ، این جی او کی ڈٓائریکٹرسبین محمود...

ڈیفنس فیز ٹو میں فائرنگ ، این جی او کی ڈٓائریکٹرسبین محمود جاں بحق

sabeen-mehmud320x180کراچی، ڈیفنس فیز ٹو میں کار پر فائرنگ سے این جی او کی ڈائریکٹر جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں موٹرسائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ جس سے این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئیں ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق خاتون اور اس کی زخمی والدہ کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سبین محمود کو پانچ گولیاں لگی ہیں جبکہ اس کی والدہ کو دو گولیاں لگی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی والدہ کےساتھ ایک سیمینار سے واپس گھر جا رہی تھیں ۔گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتار کا حکم دے دیا ہے ۔جناح اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سبین محمود کے قتل پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔سبین محمود کا قتل سیکیورٹی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ حکومت سبین محمود کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔ سبین محمود مسنگ پرسن کےخلاف جاری جدوجہد کی سپہ سالار تھیں۔ انہوں نے کہاکہ سبین محمود کا قتل علم اورانسانیت دوست کا قتل ہے۔ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل نے جناح اسپتال میں میـڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر کی بہادر آواز کو ختم کردیا گیا،،سبین محمود معاشرے میں تبدیلی لانا چاہتی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...