Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب

کراچی سرکلر ریلوے کی افتتاحی تقریب

سندھ ہائی کورٹ نے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں مفرور ایم کیو ایم کے عادل صدیقی کی عبوری ضمانت منظور...

محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل

کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان کی حکومتِ سندھ سے اپیل، 6 بجے دکانیں...

اے این ایف کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار

 اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے...

سبین محمود کے قتل کا مقدمہ درج، آئی ایس پی آر کی مذمت

2-a-1-Target-killings-claim-8-more-lives-in-Karachiکراچی، معروف سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات رپورٹ کے مطابق سگنل پر کھڑی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ ڈرائیور فائرنگ کرنے والوں کو اندھیرے کے باعث دیکھ نہیں سکا۔ دوسری جانب وزیر اعظم اور قائم مقام صدر نے کراچی میں سبین محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سبین محمود کے قتل پر امریکہ نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے بھی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔گذشتہ روز ڈیفنس فیز ٹو میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف سماجی کارکن سبین محمود جاں بحق اور والدہ مہناز محمود زخمی ہوگئیں۔ سبین محمود کے قتل پر وزیر اعظم، گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کی جبکہ قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ جمیل احمد کہتے ہیں کہ دو مسلح ملزمان نے سگنل پر کھڑی گاڑی پر آگے سے آکر فائرنگ کی۔ حملے میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا۔ سبین محمود کے ڈرائیور نے پولیس کو اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ملزم نے گاڑی پر فائرنگ کی جبکہ وہ اندھیرے کے باعث حملہ آور کو دیکھ نہیں سکا۔دوسریی جانب وزیر اعظم نے سبین محمود کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔ قائم مقام صدر نے بھی سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے واقعہ کی رپورٹ اڑتالیس گھنٹوں میں طلب کر لی۔

Open chat