Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم سبین محمود قتل: وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ کا نوٹس، الطاف حسین...

سبین محمود قتل: وزیر اعظم و وزیر اعلیٰ کا نوٹس، الطاف حسین کی مذمت

sabeen mehmood11کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں این جی او کی ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وزیر اعظم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی فلاحی تنظیم کی ڈائریکٹر سبین محمود کے جاں بحق اور ان کی والدہ کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے سبین محمود کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو تحقیقات کے بعد واقعے کی فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سبین محمود کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں اور واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر جمیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اُدھر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ڈیفنس کے علاقے میں این جی او کی ڈائریکٹراورممتازسماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ سبین محمود این جی او کے پلیٹ فارم سے مختلف سماجی مسائل پر آواز اٹھاتی تھیں اوراس حوالے سے بہت سرگرم تھیں اورآج بھی وہ کسی سیمینارمیں شرکت کے بعد واپس جارہی تھیں کہ مسلح دہشت گردوں نے انہیں اپنی گولیوں کانشانہ بنادیا۔ الطا ف حسین نے کہاکہ یہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سبین محمودکے قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...