Monday, October 26, 2020
Home Trending سیاسی عدم استحکام نے ملک کو مفلوج کردیا، پیر صبغت اللہ...

سیاسی عدم استحکام نے ملک کو مفلوج کردیا، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی

156422_137566109744165_528428617_nکراچی ، حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ( فنکشنل )کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے ۔ ہر محب وطن پاکستانی اس سے پریشان ہے ۔ حکومت کی رٹ متاثر ہوئی ہے ۔ جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ جبر و تشدد اور سیاسی بے یقینی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرکے مفاہمت اور مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کئے
جائیں ۔ پیرپگارا نے کہا کہ ایک ماہ سے سیاسی عدم استحکام نے ملک کو مفلوج کر رکھا ہے ، جس سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے اور غیر ملکی سربراہان کے دورے منسوخ ہونے سے ملکی کی عزت مجروح ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔ ملک کی خاطر تمام فریقین اپنے رویوں پر نظر ثانی کریں اور قومی اجتماعی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اصلاح کی طرف بڑھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضد اور ٹکراﺅ
کے بجائے لچک کا مظاہرہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس وقت ملک کے تحفظ کے لےے جنگ لڑ رہی ہے ۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کو متحد ہو کر عوام کے فلاح ، ان کی مضبوطی اور استحکام کے لےے جدوجہد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین اور شہداءکے لواحقین سے اظہار کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن پر رحم فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...