Wednesday, October 28, 2020
Home Trending عدم برداشت سے جمہوریت کو خطرہ ہے، آصف زرداری

عدم برداشت سے جمہوریت کو خطرہ ہے، آصف زرداری

Asif Zardariپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو درپیش خطرات پر عوام کو خبردار کیا جائے۔ ہر سال 15 ستمبر کو عالمی یوم جمہوریت ہر سال منایا جاتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت صرف چند سالوں بعد انتخابات کروا کر اقتدار کی تقسیم کا نام نہیں بلکہ آئین،قانون کی حکمرانی اور اختلافات کو برداشت کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن اپنا بہروپ اور طریقہ کار بدلتے رہتے ، اس وقت جمہوریت کو عسکریت پسندی کی سوچ سے بھی خطرہ لاحق ہے جو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا عوام پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں اورکسی ادارے کو دوسرے ادارے کی حدود میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال یوم جمہوریت کو نوجوانوں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ، نوجوانوں کو جمہوریت کے عمل میں شامل کرنا چاہیئے۔

آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت اور جمہوریت کی راہ میں قربانیاں دینے والے مختلف سیا سی سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...