جمعہ, مارچ 24, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیخیر آباد کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ

خیر آباد کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ

کراچی میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا اور ِخیر آباد کے علاقے میں مسلح موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر انہیں قتل کردیا۔ مقامی مسجد میں پیش امام حافظاللہ گھر سے دوا لینے کلینک گئے تھے کہ پیچھے سے موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان انہیں لوٹنے آگئے۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ملزمان نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال پہنچایا اور جائے واردات کا معائنہ کیا جہاں سے اسے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code