Tuesday, October 20, 2020
Home Trending سعید اجمل پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، آج کولمبو پہنچیں گے

سعید اجمل پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، آج کولمبو پہنچیں گے

283117-Saeedajmalafp-1409082285-997-640x480کراچی، پاکستانی اسپنر سعید اجمل پر پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا، بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کی صورت میں کئی ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا پڑ سکتا ہے۔ برسبین میں ٹیسٹ دینے کے بعد وہ بدھ کو کولمبو پہنچ رہے ہیں اور تیسرے ون ڈے کیلیے دستیاب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ میں میچ آفیشلز نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کی تھی، انھیں جانچ کیلیے آسٹریلیا جانا پڑا، ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ان دنوں مشکوک ایکشن کے حامل بولرز کیخلاف کریک ڈاو¿ن کر رہی ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران جس بولر کی بھی رپورٹ ہوئی وہ پابندی کا شکار ہوا، حالیہ کیسز دیکھتے ہوئے سعید اجمل بھی سنگین خطرے کی زد میں ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر اسپنر کی کسی مخصوص گیند جیسے”دوسرا “ پر اعتراض ہوا تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ اس سے اجتناب برت کر کرکٹ کھیلتے رہیں گے لیکن ایک سے زائد ڈیلیوریز پر شک کی صورت میں پابندی عائد ہو جائے گی، اس صورت
میں انھیں 2،3 ماہ تک بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی کوشش کے بعد خود کو دوبارہ ٹیسٹ کیلیے پیش کرنا ہوگا۔ سعید اجمل برسبین میں ایکشن کی جانچ کے بعد بدھ کو دوبارہ کولمبو پہنچ رہے ہیں، وہ سری لنکا سے تیسرے ون ڈے کیلیے دستیاب ہونگے، میچ ہفتے کو دمبولا میں شیڈول ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...