Friday, October 23, 2020
Home Trending قبضوں میں ملوث سعید بھرم کے سرکی قیمت مقرر کرنے...

قبضوں میں ملوث سعید بھرم کے سرکی قیمت مقرر کرنے پرغور

image-karachiمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت کے برعکس قبضوں میں ملوث سعید  بھرم کے سرکی قیمت مقرر کرنے پرغور کی شراکت اورسرپرستی میں مختلف بڑے غیر قانونی تجارتی یونٹس اورپروجیکٹ کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، تمام معاملات بلڈرز مافیا کے ایجنٹ فون پر ملنے والی ہدایت کے مطابق چلارہے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق ظاہر کرنے والے ملزم سعید بھرم کے سرکی قیمت مقررکرنے پرغور کررہا ہے۔ دوسری طرف وہ شہر میں چند بڑے غیرقانونی تجارتی منصوبوں میں شراکت دار ہے۔ ان منصوبوں میں مسلم آباد کے علاقے میں واقع ایک رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تجارتی منصوبوں پر شراکت دار ہے۔ ان منصوبوں میں مسلم آباد کے علاقے میں واقع ایک رہائشی پلاٹ پر غیر قانونی ٹاﺅن ہائسز کی تعمیرجاری ہے۔ اس طرح خالد بن ولید روڈ اور شہید ملت روڈ پر واقع پلاٹوں پر غیر قانونی تعیمرات جاری ہیں اس سے قبل سعید بھرم دھوراجی سوسائٹی اوربہادرآباد کے علاقوں میں چھوٹے چھوٹے رہائشی پلاٹوں پر شراکت داری کرکے غیرقانونی یونٹس اورفلیٹس تعمیر کرچکا ہے۔ ان غیر قانونی تعیمرات پر انہدامی کارروائیاں کی گئیں لیکن دوبارہ تعمیر کرکے فروخت کردیئے گئے باخبرذرائع نے بتایا کہ سعید بھرم نے ضمانت پر رہائی کے بعد بلڈنگز بنواکے کے ٹھیکے پکڑ کرکام شروع کیا توپھر پارٹنر شپ کی اور اب بڑے بڑے منصوبوں میں شراکت داری حاصل کرلی ہے۔
غیر قانونی تعمیرات کے بدلے نہ صرف بھاری رقوم دی جاتی ہیں، بلکہ ڈرایا دھمکایا بھی جاتا ہے۔ اگرکوئی غیرقانونی تعمیرات کی شکایت کرے تواس کے ساتھ یہی عمل دھرایا جاتا ہے۔ حالانکہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واضح طورپر متحدہ قومی موومنٹ کے تمام عہدے داروں اورکارکنان کو بلڈرز اینڈ ڈوپلپرز اورٹھیکداروں کے معاملات سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے باوجود سعید بھرم کی ٹھیکیداری جاری ہے۔ باخبرذرائع نے مزید بتایا کہ کہ عام طورپرپر جب کسی عام شہری سے اس کا رہائشی پلاٹ خریدتا ہے تواپنے نام ٹرانسفر کرانے کے بجائے پرانے مالک کی جانب سے نئی تعیمرات کے لئے رہائشی پلان منظورکرایا جاتا ہے اورپھر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے منظورشدہ رہائشی پلان کی خلاف ورزی کرکے تجارتی یونٹس یا فلیٹس تعمیر کرکے فروخت کردیئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ زورشور سے جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...