سعید غنی کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانے کی ہدایت

saeedکراچی،  وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی اور جہاں جہاں ڈمپ کچرا موجود ہے ان کو اٹھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جائے۔ تمام میونسپل کمشنرز 7 دن کے اندر اندر اپنے اپنے ضلع میں صفائی ستھرائی کے کام کو مکمل کرکے اس کی رپورٹ پیش کریں۔انہوں  نے  کہا  کہ  سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھی تمام ڈی ایم سیز میں صفائی ستھرائی کے کام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں  نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top