Saturday, October 31, 2020
Home کھیل ون ڈے رینکنگ: مچل اسٹارک پہلی، سعید اجمل تیسری پوزیشن پر آ...

ون ڈے رینکنگ: مچل اسٹارک پہلی، سعید اجمل تیسری پوزیشن پر آ گئے

283117-Saeedajmalafp-1409082285-997-640x480دبئی: آئی سی سی کی ایک روزہ میچوں کی نئی جاری ہونے والی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 6 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ نئی عالمی درجہ بندی کے مطابق ایک روزہ میچوں کی بولنگ کیٹیگری میں 22 وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے مچل اسٹارک نے ڈیڑھ سال تک پہلی پوزیشن پر براجمان اور متنازع ایکشن کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور قومی ٹیم کے جادوگر سعید اجمل سے یہ پوزیشن چھین لی، بولرز کی فہرست میں دوسری پوزیشن جنوبی افریقا کے آف اسپنر عمران طاہر نے حاصل کی جن کی درجہ بندی میں 9 درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے 11ویں بہترین بولر سے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں، فہرست میں تیسری پوزیشن 718 پوائنٹس کے ساتھ سعید اجمل کی ہے جب کہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین 717 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...