
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی بہت چھٹیاں ہوچکی ہے لہذا اس سال سردیوں کی چھٹیاں نہیں ہونگی بلکہ گرمیوں کو کی چھٹیاں بھی کم کرنے پر غور کررہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزراء تعلیم کانفرنس میں سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی جسے ہم نے مسترد کردیا