سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کورونا وائرس کی صورتِحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، یہ واضح کردوں کہ اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سعید غنی نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے لہذا اسکول کھولنے کا فیصلہ موقع کی مناسبت سے کریں گے،