صوبائی وزیرتعلیم و محنت سعید غنی کا شیخ الحدیث مفتی زرولی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار، صوبائی وزیر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا مرحوم زندگی بھر درس وتدریس سے وابستہ رہے اورکئی کتابوں کے مصنف بھی، مرحوم سیکڑوں علما کے استاد تھے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مفتی زرولی خان کے انتقال سے ملک بھر کے طلبہ ایک عظیم استاد سے محروم ہوگئے،اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین