Wednesday, October 21, 2020
Home Trending سفید چھڑی کا عالمی دن، نابیناﺅں کیلئے کمشنر آفس میں...

سفید چھڑی کا عالمی دن، نابیناﺅں کیلئے کمشنر آفس میں واک کا اہتمام کیا جائیگا

white-cane-blind_400کراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ سفید چھڑی کے عالمی دن کے مو قعہ پر نا بیناﺅں کیلئے کمشنر آفس میں واک کا خصوصی اہتمام کیا جائیگا اور تقریب منعقد کی جا ئیگی جسکا سارا انتظام کمشنر آفس کریگا، ان خیالا ت کا اظہار انھو ں نے پا کستان ایسو سی ایشن آف بلا ئینڈ کے ایک نمائیندہ وفد سے کمشنر آفس میں ملاقات کے مو قعہ پر کیا ۔وفد میں ایسو سی ایشن کے صدر مبا رک شاہ ۔جنرل سیکریٹری پروفیسر سلیم قاسم اولیا ء۔سیکریٹری اطلا عات حافظ نسیم الدین ۔میڈیا کو آر ڈینٹر قاری محمد ادریس خان ۔سیکریٹری فنا نس جبار احمد خان شامل تھے ۔جبکہ ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھو سو ۔ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹو حاجی احمد ۔ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور دیگر بھی اس مو قعہ پر موجود تھے۔

پاکستان انجمن نا بینا افراد کے وفد نے اس موقعہ پر کمشنر کراچی کو بتایا کہ ایسو سی ایشن طویل عرصے سے نا بینا افراد کو معاشرے میں با عزت معاشی ومعاشرتی مقام دلاوانے کی کو شش میں عمل پیرا ہے اور اپنے تربیتی و آباد کا ری پر وگرام کے نتیجے میں 22نا بینا افراد کو صاحب روزگار بنا چکے ہیں جبکہ تعلیمی نصاب فراہم کرنے کا پر وگرام بھی جاری ہیں۔ اسکے علاوہ نا بینا افراد کیلئے ابتدائی کلا س سے اعلی تعلیم کے حصول کے سلسلے میں نصاب کو سی ڈیز پر مرتب کر نے کا کام جا ری ہے ۔نا بینا افراد سے متعلق مسائل کو معاشرے میں اجاگر کر نے کے سلسلے میں ہر سال 15 اکتوبر کو سفید چھڑی کا عالمی دن پا کستان اور خصوصاً کراچی میں منا یا جاتا ہے ۔کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر نا بینا افراد کے وفد کو ہر ممکنا ًتعاون کا یقین دلا یا اور کہا کہ سفید چھٹری کی اہمیت کے با رے میں ڈرائیورز ۔کنڈیکٹرز۔ پولیس ۔ٹریفک پو لیس ۔راہیگروں ۔ریلوے ۔پی آئی اے کے ملا زمین اور ٹیکسی و رکشاءوالوں کو آگاہ کر نے کیلئے ہر ممکناًاقدامات کی کو شش کی جا ئیگی تاکہ معاشرے میں نا بینا افراد کو چلنے پھر نے کی سہو لت اور آزادی مہیا ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...