صفورہ گوٹھ میں رہائشی عمارت سے متصل دودھ کی دکان میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فائربریگیڈ ذارئع کے مطابق دودھ کی دکان میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس کی وجہ سے دکان کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم اس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔