Tuesday, October 27, 2020
Home Trending سانحہ صفورا: عدالت نے مزید 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے...

سانحہ صفورا: عدالت نے مزید 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیے

arrest anti terrorism court1کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے مزید 3 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے سانحہ صفورا میں گرفتار 3 ملزمان حسین عمر شبلی، سلطان قمر رومی اور نعیم ساجد عرف پینا انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو ملزمان کو تحویل میں دینے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سلطان قمر رومی محکمہ فشریز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہے، سرکاری افسر ہونے کے باوجود اس نے دہشت گردوں کی مدد کی، ملزمان کو اسلحہ فراہم کیا اور ان کی رہائش کا بندوبست کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ سانحہ صفورا کے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ سلطان قمر صدیقی اور اسلحہ ڈیلر نعیم ساجد اسلحے کی اسمگلنگ کیا کرتے تھے، ان کے سلطان قمر رومی کے بھائی حسین قمر صدیقی کے ساتھ مراسم تھے، اسی کے ذریعے ہی انہوں نے سلطان قمر سے اسلحہ حاصل کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 30ستمبرتک جسمانی ریمانڈ پرسچل پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ واضح رہے کہ سانحہ صفورا میں پہلے ہی 5 ملزمان گرفتار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...