Saturday, October 24, 2020
Home Trending سانحہ صفورا گوٹھ: جاں بحق اسماعیلی برادری کے 44افراد کی تدفین

سانحہ صفورا گوٹھ: جاں بحق اسماعیلی برادری کے 44افراد کی تدفین

safura burial funeral1کراچی: گزشتہ روز صفورا چورنگی پر دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے اسماعیلی برادری کے 44افراد کی نماز جنازہ صفورا چورنگی کے قریب الاظہر گارڈن میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نماز جنازہ میں سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔ اسماعیلی برادری کے اسکاؤٹس نے بھی سیکورٹی کی ذٕمہ داری سنبھالی ہوئی تھی ۔ نماز جنازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین، اسماعیلی برادری کے افراد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشک بار تھی اور ہر لب پر مرنےوالوں کیلیے دعا تھی۔ نماز جنازہ کےبعد جاں بحق افراد کی میتیں ایمبولینسوں میں کراچی کے سخی حسن قبرستان پہنچائی گئيں ۔جہاں آنسوؤں اور سسکیوں کے ساتھ مرنے والوں کو سپردخاک کردیا گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...