Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سانحہ صفورا: تحقیقاتی ادارے بے بس، سراغ ملا نہ مقدمہ درج ہوا

سانحہ صفورا: تحقیقاتی ادارے بے بس، سراغ ملا نہ مقدمہ درج ہوا

safura1کراچی: سانحہ صفورا کو ہوئے دو دن گزر جانے کے بعد اب تک تحقیقات میں کوئی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ، نہ ملزمان کے خاکے جاری ہوسکے نہ ہی یہ شواہد مل سکے۔ ملزمان کون تھے،سانحہ صفورا کی تحقیقات میںکچھ نہيں ہوا،2 دن گزر گئے ۔ کوئی مقدمہ درج ہوا ، نہ کوئی سراغ ملا ۔حکومت اور تحقیقاتی ادارے بظاہر بے بس نظر آتے ہيں اور اب نوبت عوامی مدد تک آگئی ہے ، حکومت نے اعلان کردیا ہےکہ اگر ملزمان کی شناخت میں کوئی مدد دے گا تو اسے انعام ملے گا ۔لیکن خود پولیس کیا کرے گی ، تحقیقات کس رخ کو جائيں گی ،شواہد کیا ملے۔ عینی شاہدین سے کیا بات ہوئی ، فرانزک رپورٹ کیا کہتی ہے، اس طرف سے ابھی کچھ سامنے آنا باقی ہے ۔لیکن گذشتہ روز کرائم سین دیکھنے کےبعد ایس ایس پی راجہ عمر خطاب نے اتنا ضرور کہاکہ بس میں گھس کر دہشت گرد کارروائی کرنے والوں کی تعداد چار تھی ۔اب یہ چار کہاں سے آئے ، کہاں گئے ، کچھ نہیں معلوم۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...