Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پاکستان کا وفادار اسرائیل تسلیم نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پاکستان کا...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور علی زیدی میں تلخ کلامی

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر...

ن لیگ پر تنقید کے بعد حکومت نے بجلی مہنگی کردی

 وفاقی وزارت بجلی کی پوری ٹیم نے پریس کانفرنس میں ن لیگ کی سابقہ حکومت پر شدید تنقید کے بعد بجلی کی قیمت میں...

ریلی اور میچ کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام

شہرقائد کے باسیوں کو بد ترین ٹریفک جام کا سامنا، ذرائع کے مطابق آج 21 جنوری بروز جمعرات کو جمعیت علما اسلام کے اسرائیل...

سانحہ صفورا: 4 مبینہ ملزمان ماڑی پور سے گرفتار

safura1کراچی: سانحہ صفورا کے 4 مبینہ ملزمان کو کراچی کے علاقے ماڑی پور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی تصویر میں 5 ملزمان کو 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث مبینہ ملزمان اعلی ٰتعلیم یافتہ ہیں۔ ملزمان کے عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ملزمان میں سانحے کا مرکزی ملزم طاہر بھی شامل ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق ملزم طاہر کا بھائی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔ دوسری جانب سانحہ صفورا کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لی گئی تصویر نجی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 5ملزمان واردات کے بعد 2موٹر سائیکلوں پر فرار ہو رہے ہیں۔ مقامی نیوز ٹی وی چینل کی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق قریبی علاقے میں وقع اسکول میں لگے خفیہ کیمرے کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر بنائی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سانحے کی تفتیش میں مدد ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat