Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

حمادبن جاسم کے خط کی تصدیق کرائی جاسکتی ہے،سیف الرحمن

saif-ur-rehman-3کراچی، سابق احتساب کمیشن کے سربراہ اور سابق سینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ قطر میں پچھلے 39سال سے رہائش پزیر ہوں، ہماری کمپنی یہاں کی سب سے بڑی کمپنی تصور کی جاتی ہے، میری قطر کے شاہی خاندان کے لوگوں سے تعلق اور دوستی ہے، حماد بن جاسم کا خط میرے علم میں ہے، اس میں کوئی چھپانے والی بات نہیں ، قطری شہزادے نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس کئی برسوں سے شریف خاندان کی سرمایہ کاری پڑی ہوئی ہے، بہت برس سے میرے علم میں بھی تھا کہ بڑے میاں صاحب نے دبئی کی اسٹیل مل بیچ کر ان کے والد شیخ یاسین بن جبر کے پاس سرمایہ کاری کی تھی جو رئیل اسٹیٹ کی شکل میں تھی، یہ بھی میرے علم میں تھا کہ شیخ حماد کے انویسٹمنٹ فنڈ میں سرمایہ کاری کی گئی ہے، مجھے یہ علم نہیں تھا کہ کتنا پیسہ تھا اور اس میں آمدنی کتنی بڑھی اور کتنی کم ہوئی۔کراچی کے ایک موقراخبارکے مطابق انہوں نے کہا کہ کمیشن بھیج کر شیخ حمد بن جاسم خط کی تصدیق کرائی جاسکتی ہے۔

Open chat