Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے قومی آفات و سانحات کے لئے سیلانی رضاکاروں کا قومی منصوبہ تیارکرلیا...

قومی آفات و سانحات کے لئے سیلانی رضاکاروں کا قومی منصوبہ تیارکرلیا گیا

saylani-welfareکراچی، سیلانی ویلفئیرانٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلی ممتاز روحانی و سماجی شخصیت مولانا محمد بشیرفاروق قادری کی خصوصی ہدایت پر ”دکھی دلوں کا سہارا“ تربیتی رضاکاروں کی فوج کو منظم کرنے کا ملکی سطح پر ایک ایسا جامع منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو کسی بھی قومی، سماجی آفات اور سانحات کے موقع پر متاثرین کی ہنگامی امداد اور ان کی بحالی کے لئے خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔انسانیت سے بے لوث خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ اپنی رضاکارانہ جسمانی اور اوقات کار کی قربانی دے کر اس فلاحی قومی منصوبے کا حصہ بن سکتے ہیں اس ضمن میں ٹرسٹ کے ایک خصوصی اجلاس میں محمدعامراقبال مدنی رضا کو سیلانی شعبہ رضاکارکی تنظیم کا ناظم مقرر کردیاگیا ہے سیلانی رضاکاروں کی ٹیم ملک بھر میں سیلانی رضاکار آفس میں ہمہ وقت عمومی حالات میں عوام کی مندرجہ ذیل خدمات کے لئے حاضر ہوں گے جس میں میت کی تجہیز و تکفین اس کے سامان کی فراہمی ، مقدس اوراق جمع کرکے شرعی طریقے سے اسے ٹھنڈا کرنے ، راشن، گوشت اور کپڑوں کی مستحقین میں تقسیم کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور یہی رضاکار قومی آفات، سانحات میں اپنی تربیتی صلاحیتوں کے ساتھ متاثرین کی ہنگامی امداد اور بعدازاں ان کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ محمدعامرمدنی کے مطابق اب تک ہزاروں دردمندان دل سیلانی رضاکار کی حیثیت سے باقاعدہ شمولیت اختیارکرچکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں50ہزار تربیت یافتہ رضاکاروں کا ہدف طے کیاگیا ہے جسے شرعی و اخلاقی تقاضوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اس ہدف کے حصول کے لئے بتدریج جدوجہد جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...