Saturday, October 24, 2020
Home کھیل ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا

ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا

saillingکراچی اننچاس ویں ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپیئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے نو ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کراچی میں منعقدہ ورلڈ ملٹری سیلنگ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان سمیت نو ممالک کی ٹیموں کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ حکام کے مطابق ایونٹ میں پاکستان سمیت بحرین، فن لینڈ، ہالینڈ، ناروے، پولینڈ، قطر اور روس کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ فلسطین بطور آبزرور شرکت کررہا ہے۔تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کا کہنا تھا کہ اس صرف کھیل کے ذریعے باہمی دوستی کو فروغ ملے گا بلکہ دنیا کی مسلح افواج کے درمیان قریبی تعلقات میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایونٹ کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...