Friday, October 30, 2020
Home Trending سائیں کی یادداشت بھی سائیں ! وزیر اعلیٰ سندھ آصف زرداری کا...

سائیں کی یادداشت بھی سائیں ! وزیر اعلیٰ سندھ آصف زرداری کا نام ہی بھول گئے

qaim-ali-shah320x180کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ آئے روز ایسے کام کرتے ہی رہتے ہیں جس سے وہ لوگوں کی نظروں میں آجائیں کبھی وہ اپنی گاڑی بھول جاتے ہیں توکبھی اسمبلی میں اپنی نشست لیکن اس بار تو انہوں نے اس وقت حد کردی جب وہ اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں شاہ جی 65 کے معرکے میں مسلح افواج کی لازوال بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے تھے لیکن ان کی زبان مسلسل لڑکھراتی ہی رہی۔ ایک بار سندھ کے سائیں اپنی ہی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول گئے جب کہ ایک موقع تو ایسا بھی آیا جب وہ جوش خطابت میں اپنے پارٹی قائد کو ملک کا موجودہ وزیر اعظم کہہ گئے۔ اس کے علاوہ لفظ ٹیکنالوجی بھی ان سے ادا نہ ہوسکا۔ قائم علی شاہ اس سے قبل لاہور میں اپنی گاڑی اور سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھی بھول چکے ہیں لیکن اگر نہیں بھولتے تو وہ وزارت اعلیٰ کا قلمدان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...