کراچی سہیل انور خان سیال نے ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ سال نو کی تقریبات کے موقع پر مربوط روابط کے تحت غیرمعمولی پلان ترتیب دیا جائے ،عوام الناس کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر لگائی گئی دفعہ 144 پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،انہوںنے کہاکہ ساحل سمندر، تفریحی مقامات وغیرہ سمیت دیگر پبلک مقامات پر تھانوں کے لحاظ سے سیکیورٹی امور کو یقینی بنایا جائے ،تمام حساس تنصیبات، اہم سرکاری، نیم سرکاری عمارتوں، دفاتر، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر سیکیورٹی مذید بڑھائی جائے ،تھانہ ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی اور الرٹ نگرانی کے تحت اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنائیں ِ،انہوںنے ہدایت دی کہ پولیس سیکیورٹی اقدامات کے دوران قانون پسند شہریوں کا احترام کیا جائے ،وزیرداخلہ نے ہدایات دیں کہ جرائم کے خلاف جاری پولیس کارروائیوں کو انٹیلی جینس شیئرنگ کے تحت مذید کامیاب بنایا جائے ،وزیرداخلہ نے کہا کہ صوبے اور شہروں کے داخلی وحارجی راستوں سمیت بارڈر ایریاز پر تھانہ جات کی سطح پر غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ِ،سہیل انورسیال نے کہاہے کہ عوام کی مدد اور تعاون جیسے اقدامات کےتحت گلی، محلوں اور دور دراز کے علاقوں میں کڑی نگرانی کے عمل کو ممکن بنایا جائے ،عوام کوئی بھی مشکوک سرگرمی، مشتبہ اشخاص، لاوارث گاڑی، بیگ، پارسل، وغیرہ دکھائی دینے پر فوری اطلاع مددگار 15،قریبی تھانہ،یاعلاقہ گشت و پکٹنگ پر موجود پولیس اہلکاروں کو فوری طور دیں