Tuesday, January 19, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

زین آفندی کے قتل میں افغانی گروہ ملوث نکلا

 زین آفندی کے قتل میں افغانی ملوث نکلے، پولیس کے مطابق سندھ مدرسہ اسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کو افغانوں...

پی ایس 52، پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ کامیاب

پی ایس 52 عمرکوٹ کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید امیر علی شاہ 50 ہزار سے زائد ووٹ...

گھٹیا حرکتوں پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارا، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ  مارنے کی وجہ بتادی، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی گندی گندی...

ٹک ٹاک اسٹار کے تھپڑ نے مفتی قوی کو اسٹار بنادیا

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ایک تھپڑ نے مفتی عبدالقوی کو گھنٹوں میں اسٹار بنادیا، سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی...

سال نوتقریبات کیلئے غیرمعمولی پلان ترتیب دیاجائے،سیال

sohail anwer siyalکراچی سہیل انور خان سیال نے ہدایت دیتے ہوئے کہاہے کہ سال نو کی تقریبات کے موقع پر مربوط روابط کے تحت غیرمعمولی پلان ترتیب دیا جائے ،عوام الناس کے مفاد کو پیش نظر رکھ کر لگائی گئی دفعہ 144 پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،انہوںنے کہاکہ ساحل سمندر، تفریحی مقامات وغیرہ سمیت دیگر پبلک مقامات پر تھانوں کے لحاظ سے سیکیورٹی امور کو یقینی بنایا جائے ،تمام حساس تنصیبات، اہم سرکاری، نیم سرکاری عمارتوں، دفاتر، ریلوے اسٹیشنوں، بس ٹرمینلز وغیرہ پر سیکیورٹی مذید بڑھائی جائے ،تھانہ ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی اور الرٹ نگرانی کے تحت اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مؤثر اور مربوط بنائیں ِ،انہوںنے ہدایت دی کہ پولیس سیکیورٹی اقدامات کے دوران قانون پسند شہریوں کا احترام کیا جائے ،وزیرداخلہ نے ہدایات دیں کہ جرائم کے خلاف جاری پولیس کارروائیوں کو انٹیلی جینس شیئرنگ کے تحت مذید کامیاب بنایا جائے ،وزیرداخلہ نے کہا کہ صوبے اور شہروں کے داخلی وحارجی راستوں سمیت بارڈر ایریاز پر تھانہ جات کی سطح پر غیرمعمولی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ِ،سہیل انورسیال نے کہاہے کہ عوام کی مدد اور تعاون جیسے اقدامات کےتحت گلی، محلوں اور دور دراز کے علاقوں میں کڑی نگرانی کے عمل کو ممکن بنایا جائے ،عوام کوئی بھی مشکوک سرگرمی، مشتبہ اشخاص، لاوارث گاڑی، بیگ، پارسل، وغیرہ دکھائی دینے پر فوری اطلاع مددگار 15،قریبی تھانہ،یاعلاقہ گشت و پکٹنگ پر موجود پولیس اہلکاروں کو فوری طور دیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat