Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو ہراساں نہ کیا جائے،ڈاکٹرصالح ظہور

بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو ہراساں نہ کیا جائے،ڈاکٹرصالح ظہور

firing-policeکراچی پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے قائد ڈاکٹر صالح ظہور نے فشری میں قومی شناختی کارڈ کے بغیر بنگلہ نژاد پاکستانیوں کے داخلہ پر پابندی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جن افراد کے قومی شناختی کارڈز کی مدت ختم ہوچکی ہے ان کے نئے کارڈ کے اجراء میں پیچیدگیوں اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنا نادرا کی ذمہ داری ہے۔ کارڈز کی مدت ختم ہوجانے سے شہریت مشکوک نہیں ہوجاتی ۔ بنگلہ نژاد پاکستانیوں کو تمام تر ضروری دستاویزات رکھنے کے باوجود ہراساں کیا جانا صریح زیادتی ہے۔ اس زیادتی کا ازالہ نہ ہوا تو کراچی میں مقیم 30 لاکھ بنگلہ نژاد پاکستانی احتجاج کے لئے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ وہ گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال PML(SB) کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی صدر ڈاکٹر علائو الدین، مولانا ابو البشر مجددی، ڈاکٹر جہانگیر، محمد اسماعیل، مفتی عبدالحق بیانی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر صالح ظہور نے کہا کہ ہر چند سال بعد بنگلہ نژادوں کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھانا پولیس و دیگر اداروں کا اپنے لئے رقوم بٹورنے کا محض بہانہ ہے۔ حکومت اس سلسلے میں واضح اعلان کرکے تحفظ فراہم کرے تاکہ غیر ملکی تارکین وطن اور محب وطن شہریوں میں تمیز ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...