Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

ضلع کونسل کااجلاس،المناک واقعات پراظہارافسوس

11-1-2018aکراچی ضلع کونسل کراچی کادسواں اجلاس چیئرمین سلمان عبد اللہ مراد کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف امور قصور میں المناک واقعے ، کوئٹہ دھماکے ،سانحہ میر پور ساکرو، ضلع کونسل کے مختلف آفس میں سالوں سے کچرے کا ڈھیر بنی مشینری کی فروخت ، صحت مراکز کی بحالی ،ٹیکس نظام میں اصلاحات ،اسکالر شپ پالیسی ،ماہانہ گرانٹ میں اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں وائس چیئرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،افسر مالیات خان محمد ملک ، سی ایم او خرطوم فاطمہ، ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیر عبد القیوم بلوچ، ٹیکسیشن آفیسر نو ر حسن جوکھیو، ایسکین عبد الغنی شیخ ،ممتاز زرداری، وسیم اللہ صدیقی بھی موجود تھے ننھی پری معصوم بچی زینب کے ساتھ قصور میں غیر انسانی سلوک پر ممبرز میر عباس ٹالپور ،مجاہد جوکھیو ،ابو بکر میمن نے سخت الفاظ میں مذمت کی،انہوں نے وفاقی حکومت ،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں خالی زینب نہیں اس طرح کے فعل کرنے والے درندہ صفت وحشیوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے تا کہ اس سلسلے کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا جائے اس قرار داد کو اکثر یت رائے سے منظور کیا گیا ممبرز فاطمہ مجید ،کاشف کچھی ،مکھی اودھامل نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت اور میر پور ساکرو میں کشتی کے حادثے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے قریب دھماکے میں سازش ظاہر ہوتی ہے جس کو بے نقاب کیا جائے اور میر پور ساکرو میں کشتی حادثے میں غفلت برتنے والے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس کو منظور کیا گیا

Open chat