Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت سلمان عبداللہ مرادنے یوسی چوکنڈی کاطویل دورہ کیا

سلمان عبداللہ مرادنے یوسی چوکنڈی کاطویل دورہ کیا

21-10-2016-bکراچی، مسائل کو حل کرنے کے لئے وسائل سے زیادہ کام کو اس کی میرٹ کے مطابق کرانا ہے پچھلے ادوار میں اول تو کام ہوا نہیں دوم یہ کہ جہاں تھوڑا بہت کام کرایا گیا وہاں جانا کسی اعلیٰ افسر نے گوارا نہیں کیا ،اس لئے کام ہو نے کے باوجود بھی ہوا، ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے وائس چیئرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور میمن کے ہمراہ یونین کونسل چوکنڈی کے طویل دورے کے دوران کیا اراکین کونسل سردار اختر یوسف عارفانی ومکھی اودھامل نے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی کی صورتحال بعض علاقوں میں بہت ہی خراب ہے جبکہ کچرے کے ڈھیر تو اٹھائے جاتے ہی نہیں ہے اندورنی علاقہ ہونے کی وجہ سے پہلے یہاں کوئی اعلیٰ حکام آنا پسند نہیں کرتا تھا جس کا سینٹیشن اسٹاف نے بھر پور فائدہ اٹھایا ضلع کونسل چیئرمین و وائس چئیرمین نے انتہائی پسماندہ علاقے میں آکے مثال قائم کی ہے پانی کے حوالے سے کافی بہتری ہے جبکہ سیوریج کی لائنیں لیول ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پورے طرح کام نہیں کر پارہی ہیں سڑک/اسکول/ڈسپینسری کی بھی یہاں اشد ضرورت ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...