روایتی کھیلوں کی شناخت دوبارہ بحال کرائیں گے،سلمان مراد

15-8-2018 hکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ روایتی کھیلوں پر توجہ دیکر ان کی تاریخی اہمیت سے نئی نسل کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں ملاکھڑا، اور کبڈی اس خطے کا قدیم اور روایتی کھیل ہے لیکن وقت کے ساتھ ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو رہی ہے لیکن اب ضلع کونسل نے اسکا بیڑہ اٹھایا ہے متعلقہ کھیلوں کی شناخت کو دوبارہ سے بحال کرائیں گے میں ایونٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بھر سے کھلاڑیوں کو بلا کر انہیں اپنا فن دکھانے کا موقع فراہم کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے ملاکھڑا ،اور کبڈی کے فائنل مقابلوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اراکین کونسل محمد حسن مینگل، محبوب جوکھیو، علی احمد جوکھیو، حاجی منظور، ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالقیوم بلوچ، یوسی چئیرمین بشیر بلوچ بھی موجود تھے کبڈی اور ملاکھڑا کے فائنل مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی طاقت اور پھرتی سے مقابلوں کو شاندار بنایا مقابلے میںفاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ نقد انعام سے بھی نوزا گیا چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزئی کر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہے ہیں انشاء اللہ وقت ضرور آئے گا جب کھیلوں کے حوالے سے ضلع کونسل کو منفرد مقام حاصل ہو گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top