Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سلمان عبداللہ نے گورنمنٹ اسکول حسن پنھورگوٹھ کادورہ کیا

سلمان عبداللہ نے گورنمنٹ اسکول حسن پنھورگوٹھ کادورہ کیا

22-10-2016کراچی، تعلیم کی بہتری میں اصلاحی اقدامات کرنا اجر عظیم کا باعث ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبد اللہ مراد نے وائس چیئرمین محمد رفیق جت ،اراکین کونسل سردار اختر یوسف عارفانی ،مکھی اودھامل کے ہمراہ گورنمٹ مڈل اسکول حسن پنھور گوٹھ کے دورے پر کیا مقامی سماجی شخصیت ماسٹر الانہ نے اسکول کے حوالے سے چیئرمین کو بتایا کہ یہاں کمرے نہیں ہیں صرف چند اساتذہ اور معصوم بچے ہی ہیںجو تعلیم کے لئے یہاں آتے ہیں اساتذہ اور کمرے کی کمی کے باعث ایک ہی کمرے میں چار جماعت ایک ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور گورنمٹ کی طرف سے بھی کوئی اس اسکول کی حالت پر رحم نہیں کھاتا چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ تعلیم کے حصول کی تعلیمات سب سے زیادہ اسلام نے دی ہے، اسکول کی حالت کو دیکھ کر مجھے حیرت سے زیادہ افسوس ہوا کیونکہ اس میں سب سے زیادہ قصور ان افسران کا ہے جن کو یہاں کے اساتذہ نے صورتحال کا بتایامگر انہوں نے اس طرح پرتوجہ نہیں دی یہاں معصوم بچے اور بچیاں تعلیم کے حصول کے لئے آرہے ہیں،ہمارے وسائل محدود ہیں اراکین کونسل اور مقامی سماجی رہنما کی توجہ دلانے کی وجہ سے یہاں آیا لیکن آج میں ان تمام بچوں سے وعدہ کرتا ہوں جو کچھ میرے اختیار میںہوگا میں ان کے لئے کروںگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...