وسائل کی کمی کا رونا ہماری سیاسی تربیت میں نہیں،سلمان مراد

11-9-2018bکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ عوام کی معیار زندگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں جو علاقے ہماری حدود میں ہے وہاں کاموں کی نوعیت مختلف ہے کیونکہ یہاں پر پہاڑی/،میدانی/پتھریلے علاقے ہیں لیکن ہم ان سب کو سہولیات سے آراستہ کررہ ہیں وسائل کی کمی کا رونا ہماری سیاسی تربیت میں نہیں ہے حالات نا مناسب بھی ہو تو ہماری اولین ترجیح لوگوں کو ریلیف دینا ہے ماضی میں اگر اس روش سے امور انجام دیئے جاتے تو ہمارے ایریاز جدت سے ہم آہنگ ہوتے لیکن ترقی کو صرف بیانات کی حد تک رکھا گیا مشکل حالات میں اپنے فرائض کا آغاز کیا جس میں رب کریم نے کامرانی عطا کیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل درسانہ چنہ میں نئی سڑک کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ایکسین ممتاز زرداری ،رکن کونسل جان عالم جوکھیو بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top