ضلع کونسل نے عوام سےہمیشہ وعدہ وفا کیا ہے، سلمان مراد

8-1-2018کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مرا د نے کہا کہ ضلع کونسل کی عوام نے ہمیشہ وعدہ وفا کیا ہے یہ ہمارا فرض عین ہے کہ ان سے کیےگئے ہر وعدے کو نبھائے پیپلز پارٹی کی جانب سے منتخب ہر نمائندے چاہے اس کا پلیٹ فارم مختلف ہو عوام کی فلاح وبہبود کے لئے یکجا ہو کر کام کررہے ہیںاور آئندہ اس سلسلے میں مزید تیزی لائی جائیگی ضلع کونسل کی کارکردگی کی بدولت جو کامرانیاں مل رہی ہے اس میں انشا ء اللہ مزید اضافہ ہوگا اراکین کونسل کی کاوشوں کے سبب لوگوں کی سہولیات میں اضافہ کررہے ہیں جس کے ثمرات عیاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمر سنز سے دور محمد گوٹھ میں واٹر سپلائی کی تنصیب کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، رکن کونسل داد کریم بلوچ بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top