ریٹائرومرحوم ملازمین کے لواحقین میں بقایاجات کے چیک تقسیم

10-1-2019کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جہاں بہت سے شعبوں میں ہم نے اپنی انفرادیت برقرار رکھی ہے وہی ہمیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ملازمین کے حوالے سے بقایا جات کو بروقت ادا کیا جاتا ہے ریٹائر ہونے یا انتقال کی صورت ان کی مالی ادائیگی کے حوالے سے جو پلان ترتیب دیا ہے اسکے مطابق کام کر رہے ہیں دوران سروس جس طرح ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے سروس کے اختتام پر بھی سر پرستی کر رہے ہیں کسی مظلوم سے زیادتی کرنا ہمارے منشور کا حصہ نہیں بلکہ ہماری پارٹی نے مظلوموں کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھائی ہے آج بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرہونے والے و انتقال کرنے والے ملازمین کے لواحقین میں بقایاجات کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top