صفائی کے کاموں میں اہالیان علاقہ بھی اپناحصہ ڈالیں،سلمان مراد

7-2-2019aaکراچی چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جس پر عملدرآمد کرنے کے لئے ادارے کے ساتھ اہلیان کو بھی اپنا بھر پور حصہ ڈالنا ہو گا کچھ شکایات کا جائزہ لینے کے لئے جب متعلقہ مقام پر گئے تو اہل علاقہ نے خالی پلاٹ کو کچرا دان بنایا ہوا تھا جبکہ ضلع کونسل کا ڈمپنگ پوائنٹ اس سے چند قدم کے فاصلے پر تھا ۔چند افراد کی غلطی سے سیکڑوں افراد نے تکلیف اٹھائی ۔اس طرز عمل کا خاتمہ ضروری ہے ۔اس کی آگاہی کے حوالے سے مختلف یونین کونسل میں پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کوئی بھی سہولت اس وقت بے مقصد ہے جب تک اس میں عوامی دلچسپی کا عنصر شامل نہیں ہو۔اپنے علاقے کے ہر کام کو اراکین کونسل کی تجاویز اور عوامی خواہشات کو یکجا کر کے انجام دیتے ہیں ۔صفائی کے محکمے کو دور حاضر کے تقاضوں کہ مطابق ڈھالا ہے ۔جس سے واضح فرق نمایاں ہو رہا ہے ۔عملہ اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مواچھ،لال بکھر ،گابوپٹ میں صفائی کے مختلف امور اور ترقیاتی پروجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top