باغات اورکھیل کے میدانوں کو جدیدخطوط پراستوارکیا،سلمان مراد

5-3-2019bکراچی چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ باغات اور کھیلوں کے میدانوں کو جدید طریقہ کار پر استوار کر کے اہالیان کو مفت تفریح فراہم کرنے کے ساتھ مستقبل کے معماروں کو کھیلنے کے مزید مواقع فراہم کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ تو اپنے فرائض ادا کر رہی ہے ساتھ اہل علاقہ بھی اپنے پروجیکٹ کی دیکھ بھال کرے تو اسکیم سے دیرپا مستفید ہو یا جا سکتا ہے ۔نظام کو سنبھالنے کے بعد فوری طور پر اس پر توجہ دی کیونکہ پارکوں میں قبضہ مافیا براجمان تھا اس سے بڑی پلاننگ سے خالی کرایا گیا سو فیصد نتائج کے حصول کے بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہم نے اپنے دور میں جو بھی امور انجام دیئے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے جس کے لئے اراکین کونسل کی کاوشیں قابل قدر ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں پار کرز اور کھیلوں کے میدانوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top