دھرتی کاقرض زندگی بھرادا کرتارہوں گا،سلمان عبداللہ

12-3-2018کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ مجھے جو مرتبہ ومقام حاصل ہے وہ اس دھرتی کے مرہون منت ہے اس کا قرض میں زندگی بھر ادا کرتا رہوںگا، ضلع کونسل کا بنیادی مقصد بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہے لیکن ہم باہمی روابطہ کے ذریعے دیگر سہولیات بھی علاقے کی عوام کو فراہم کررہے ہیں مقصد حصول صرف ایک ہے عام لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے درست سمت میں چلنے والوں کہ راستے میں مصائب /مشکلات پیش آتی ہے راستہ روکنے کے لئے آپ کی ذات کو نشانہ بنایا جاتا ہے مگر کامرانی صرف انہیں ملتی ہے جو گھبرا کے پیچھے نہیں ہٹتے منزل کی جانب رواں دواں رہتے ہیں چند افراد نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی آج وہ عوام کے سمندر کی شکل اختیار کر چکی ہے اخلاص نیت سے انجام دیئے ہوئے عمل کو کامیابی ضرور ملتی ہے بس تھوڑا وقت لگتا ہے چئیرمین بلاول بھٹو زرادری اہل وطن کے مقبول ترین لیڈر ہیں کیونکہ وہ ان کہ مسائل وہ ہر پلیٹ فارم پر اٹھاتے ہیں کیونکہ انکو وراثت میں عوام کی خدمت کا درس ملا ہے انہی کی سیکھائی ہوئی تعلیمات کی بدولت ہم اہل ضلع کونسل کی خدمت کررہے ہیں شعبہ تعلیم ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں لیکن اس کی فروغ میں ہم اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اسکالر شپ پالیسی ہمارا وہ اقدام ہے جس کی پذیرائی ہر سطع پر ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموں گوٹھ میں واقع اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top