ذرائع آمدورفت کوسہل بنارہے ہیں،سلمان عبداللہ مراد

26-3-2018aکراچی چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ آمدورفت کے ذرائع کو سہل بنا رہے ہیں اس لئے ہر علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور جہاں حکومت سندھ کی معاونت کی ضرورت پیش آ رہی ہے تو وہاں رابط کر کے کاموں کا انجام دیا جا رہا ہے مقصد صرف یہی ہے کہ علاقے کی عوام کو زیادہ سہولیات سے آراستہ کیا جائے علاقائی حدود وسیع ہونے کے سبب چند شہروں کہ اندورنی راستے ہماری حدود سے گزرتے ہیں اس لئے ہمیں ان پر بھی خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے تا کہ لوگوں کا باہمی رابط منقطع نہ ہوں اراکین کونسل کی تجاویز اور عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید میں سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top