Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت بحرعرب میں بننے والا ہوا کا کم دباﺅ، سمندری طوفان نیلوفر میں...

بحرعرب میں بننے والا ہوا کا کم دباﺅ، سمندری طوفان نیلوفر میں تبدیل

.karachi-niloferبحیرہ عرب کے وسطی مغربی علاقے میں بننے والا ہوا کا شدید کم دباﺅسمندری طوفان نیلوفرمیں تبدیل ہوگیا۔ پہلے عمان سے ٹکرانے ، پھر گوادر، کراچی اور بھارت کے کچھ علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نیلو فر کراچی سے 12 سو 22 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔سمندری طوفان نیلوفراس وقت کراچی سے جنوب، جنوب مغرب میں 12 سو 22 کلومیٹر اور گوادر سے جنوب میں 11 سو 45 کلومیٹر فاصلے پرموجود ہے جبکہ عمان کے علاقے صلالہ سے مشرق- جنوب مشرق میں 906 کلومیٹر کےفاصلے پر ہے۔نیلو فر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب اور اس کے بعد شمال مشرق کا رخ کرے گا۔زیریں سندھ بشمول کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بدھ سے جمعہ کے دوران بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیربدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندرمیں نہ جائیں اور جوماہی گیرکھلے سمندرمیں موجود ہیں وہ بدھ کی شام سے پہلے ساحلی علاقوں میں واپس آجائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...