Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سمندری طوفان ختم، شہر میں ہلکی بارش، بجلی غائب ، شہری پریشان

سمندری طوفان ختم، شہر میں ہلکی بارش، بجلی غائب ، شہری پریشان

 barishجمعہ کے روز پاکستان اور ہندوستان کی ساحلی پٹیوں سے ٹکرائے بغیر نیلوفر طوفان نے اپنا سفر تقریباً مکمل کرلیا۔ اور اس کے بعد وہ بحیرہ عرب کے اندر ہی ہوا کے کم دباو¿ میں تبدیل ہوگیا۔ ہوا کے اس کم دباو¿ کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں رات گئے وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔شہر میں کے الیکٹرک کے 120 فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

شہرقائد میں رات گئے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کلفٹن ، ڈیفنس، کورنگی، شاہراہ فیصل، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار جبکہ کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کے 120 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ جس کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کے شرکا کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے120میں سے 14 فیڈرز بحال کرنے کے دعوے کے باجودکراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔
ا±دھر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔
اِسی دوران وزیربلدیات شرجیل میمن نے رات گئے شہر کادورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا۔ انہوں نے بلدیاتی ملازمین کو مشینری کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کی بھی ہدایت کی، جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اورایم ڈی واٹربورڈ کوبھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج ہفتہ کے روز بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ کہیں کہیں بارش کی شدت میں تیزی بھی آسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...