Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار حجاب نے فیشن انڈسٹری کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ڈاکٹر سمیحہ...

حجاب نے فیشن انڈسٹری کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

samiha rahilحجاب کے ایک گز کپڑے کے ٹکڑے نے فیشن انڈسٹری کو اپنے پاﺅں کی ٹھوکر پر رکھا ہوا ہے۔ فیشن شوز، میک اپ انڈسٹری اورجنس زدہ معشرہ حجاب سے ایسے ڈرتا ہے جیسے لوگ موت سے ڈرتے ۔ آج کی حجاب کی نمائش پاکستانی خواتین کی جانب سے دنیا بھر کی مسلم ممالک کی خواتین سے اظہاریکجہتی اورتحفظ حجاب کا عزم اوراعلان ہے، ان خیالات کا اظہار صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ویمن اینڈ فیملی کمیشن سندھ کے تحت ’یوم فروغ حجاب‘ کے سلسلے میں پی ای سی ایچ ایس کمیونٹی ہال میں منعقدہ حجاب نمائس سے خطاب کرتے ہوا کیا۔ نمائش سے ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید، صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن سندھ عطیہ نثار، نائب ناظمہ جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) سندھ افشاں نوید، رعنا فضل، طلعت ظہیر اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

نمائش میں شہر کراچی میں حجاب کو فروغ دینے کیلئے حجاب اسٹالز بھی لگائے گئے۔ نمائش میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خواتین میں حجاب ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے، ایوارڈ وصول کرنے والی خواتین نے اپنے تاثرات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی حجاب کے ساتھ اپنے دائرہ کار میں مصروف عمل رہیں گی۔ حجاب نمائش میں شہید حجاب ’مروہ الشربینی‘ جنہیں یکم جولائی کو جرمنی کے ڈریذدن میں حجاب پہنے کی جرم میں شہید کیا گیا تھا، کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا گیا۔

ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اس موقع پر مزید کہا ہے کہ مسلمان ممالک کی اکثریت گھر سے نکلتے وقت عورت کو پردہ کی کسی نہ کسی صورت میں دیکھنا چاہتی ہے کیوں کہ حجاب نے ہی عورت کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے مگر مغرب مسلمانوں کو روشن خیالی اوراعتدال پسندی کے نعرون سے اکسارہا ہے اور وہ ہمارے عقیدے اورایمان کو کمزور اورہماری تہذیب و ثقافت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، خواتین حجاب کے ذریعے مغرب کو منصوبے کو ناکام بنا دیں گی۔

عائشہ سید نے کہا ہے کہ مسلم خواتین نے حجاب کے ذریعے معاشرے میں ترقی کا مقام حاصل کیا ہے، اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھیں، آگے بڑھیں اورفروغ حجاب کیلئے کوششیں تیز کردیں، حجاب کلچر کے فروغ سے ہی معاشرے سے بے حیائی کا پردہ چاک ہوگا۔ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ حجاب پہننا مسلمان عورت کا حق ہے جیسے ہر مسلمان عورت بخوشی اختیار کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...