Friday, October 23, 2020
Home ٹیکنالوجی تکنیکی خرابی پر سام سنگ کا صارفین سے نوٹ 7 واپس لینے...

تکنیکی خرابی پر سام سنگ کا صارفین سے نوٹ 7 واپس لینے کا فیصلہ

samsung-galaxy-note-7تکنیکی خرابی پر سام سنگ نے صارفین سے نوٹ 7 واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے. سام سنگ کا کہناہے کہ موبائل فون میں لیتھیم آئن بیٹری لگی ہوئی ہے جس کے باعث اسے حکومتی قوانین کے مطابق واپس منگوالنے کیلئے صارفین کو فائر پروف باکسز اور گلوز بھیجے جا رہے ہیں ،جو کہ حکومتی ضوابط کا حصہ ہے ۔

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کی پیداوار اور فروخت مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،کمپنی پالیسی کے تحت دنیا بھر میں فروخت کئے گئے فون واپس لینے کیلئے بھی کام شرو ع کر دیا گیاہے ۔سام سنگ نے موبائل فون کو آگ لگنے کے واقعات سامنے آن پر نوٹ 7کو لانچ کرنے کے دو ماہ بعد ہی اس کی پیدوار روک دی تھی۔

کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے فائر پروف باکسز اور گلوز سے موبائل فون سے صارفین کو کسی قسم کا نقصان ہونے کا خدشہ نہیں ہو گا اور وہ موبائل فون کو ڈبے میں پیک کرنے میں بھی آسانی پیش آئے گی ۔یو ٹیوب پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ سام سنگ نے صارفین کو فون واپس بھیجنے کیلئے ایک سپیشل باکس بھیجا گیاہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے ڈبے کا باہر والا حصہ گتے کا ہے جبکہ اس کے اندر والا حصے پرانسولیشن کی گئی ہے تاکہ وہ موبائل فون پٹھنے کی وجہ سے آگ نہ پکڑے جبکہ اس کے ساتھ فائر پروگ گلوز بھی بھیجے گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...