Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کنزیومر الیکٹرانکس شو ,سام سنگ نے 35ایوارڈز جیت لئے

کنزیومر الیکٹرانکس شو ,سام سنگ نے 35ایوارڈز جیت لئے

samsungکراچی، کنزیومر الیکٹرانکس ،سیمی کنڈیکٹرز اور ٹیلی کمیو نیکیشن میں ایوارڈ وننگ انوویٹر اور عالمی سرکردہ کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کارپوریشن لمیٹڈ نے کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کی جانب سے انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو2017میں متعدد کٹیگریز میں35انوویشن ایوارڈز حاصل کرلئے ہیں۔ان ایوارڈز کے حصول کے ساتھ ہی گزشتہ 11برسوں کے دوران کمپنی کو حاصل ہونے والے ایوارڈز کی تعداد350تک جا پہنچی ہے اور یہ ایوارڈ کمپنی کی اعلیٰ کارکردگی،تخلیقاتی رجحان اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔کمپنی کو ان انوویشن ایوارڈز کا حقدار جیوری کی جانب سے قرار دیا گیا جس میں انڈسٹریل ڈیزائنرز،انجینئرز اور ٹریڈ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے،کمپنی کو یہ ایوارڈ انجینئرنگ اینڈ ڈیزائن ان کٹنگ ایج کنزیومر الیکٹرانکس مصنوعات کی28کٹیگریز میں دیئے گئے۔سام سنگ الیکٹرانکس نارتھ امریکا کے پریذیڈنٹ و سی ای او Gregory Lee کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ہر ایک مصنوعات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ کام کررہے ہیں ،ہمیں اس بات پر انتہائی فخر ہے کہ کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کی جانب سے ہماری تخلیقی رجحان کو سراہا گیا ہے اور ہم اس شو میں اپنی جدید اور تخلیقاتی مصنوعات کی نمائش کیلئے انتہائی پر عزم ہیں۔اس شو میںسام سنگ کی ایوارڈ یافتہ مصنوعات میںٹی وی،موبائل،ہوم اپلائنسز،ویئر ایبل اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے وابستہ مصنوعات شامل ہیں،سام سنگ الیکٹرانکس 5تا8جنوری2017کو لاس ویگاس کے سینٹرل ہال میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں سام سنگ بوتھ #15006 پر اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کرے گی،اس سے قبل4جنوری کو سام سنگ الیکٹرانکس کی جانب سے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی بعض مصنوعات ڈسپلے پر رکھی جائیں گی۔کنزیومر الیکٹرانکس شو میں سام سنگ کی ایوارڈ یافتہ مصنوعات میں سام سنگ اسمارٹ واچGear S3،سام سنگ کا ماڈیولر ڈیسک ٹاپ پی سی ArtPC Pulse ،سام سنگ Gear VR،سام سنگ کا ہائی ریزولوشن360ڈگری کیمرہGear 360،کنزیومر ایس ایس ڈی سام سنگ 960 PRO SSD 2TB،دنیا کا پہلا 2-bit MLC 4TBکنزیومر ایس ایس ڈی سام سنگ 850 PRO SSD 4TB اور سام سنگ PM971 512GB BGA NVMe SSD شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...