Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

سام سنگ الیکٹرانکس نے کینیڈین کمپنی کا بزنس خرید لیا

samsungکراچی، سام سنگ الیکٹرانکس نے کینیڈین کمپنی نیو نیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز ان انکارپوریشن کی خریداری کا اعلان کیا ہے جو کہ نیو نیٹ کینیڈا کمپنی کے نام سے رچ کمیو نیکیشنز سروسز (آر سی ایس) بزنس چلارہی ہے ۔نیو نیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز کی جانب سے خریداری سے قبل یہ بزنس NewPace کے نام سے جانا جاتا تھا ،نیو نیٹ کمیو نیکیشن ٹیکنالوجیز رچ کمیو نیکیشنز سروسز انفرا اسٹریکچر اور خدمات کی سرکردہ کمپنی میں شمار کی جاتی ہے ،یہ خریداری آئی پی بیسڈ نیٹ ورک اور خدمات کیلئے بحیثیت موبائل نیٹ ورک ٹرانزیکشن سام سنگ کی آر سی عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔خریداری کا یہ عمل نہ صرف سام سنگ بلکہ کمیو نیکیشن انڈسٹری کیلئے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے ِGSMA-compliant آر سی ایس سالوشنز کیلئے یہ آر سی ایس ان ایبل نیٹ ورکس کی ڈپلائمنٹ کے عمل کو تیز کرکے صارفین کو معیاری مسیجنگ اور کمیو نیکیشن پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے ۔اس خریداری کے عمل کے بعد سام سنگ آر سی ایس انفرا اسٹریکچر نہ رکھنے والے موبائل آپریٹرز کو متبادل سرور سالوشن بھی فراہم کرسکے گی ۔سام سنگ کے صارفین اب جدید مسیجنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں گے جس میں خاص طور پر گروپ چیٹ،ہائی ریزولوشن تصاویراور ملٹی میڈیا سمیت بڑی فائلیں با آسانی ٹرانسفر یا شیئر کی جاسکیں گی۔ اس خریداری کے باوجود Halifax, Nova Scotia, میں بیسڈ نیو نیٹ کینیڈا موجودہ لیڈر شپ Brent Newsome اور Gavin Murphy کے سائے تلے سام سنگ الیکٹرانکس کینیڈا انکارپوریشن کی سبسڈری کی حیثیت سے آزادانہ طور پر کام کرتی رہے گی۔

Open chat