Wednesday, October 28, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 4 اور گلیکسی نوٹ Edge متعارف کرانیکا...

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 4 اور گلیکسی نوٹ Edge متعارف کرانیکا اعلان

samsu [320x200]کراچی، سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے سام سنگ گلیکسی نوٹ سیریزکی توسیع کے ذریعے نیااسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 4 اور گلیکسی نوٹ Edge متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس کے موبائل اینڈ آئی ٹی کمیونیکیشن کے سی ای اواور سربراہ جے کے شن نے کہا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں غیر معمولی جدت کا اشارہ اوراس کے بڑے اسکرین سائز اورمعروف S Pen ٹیکنالوجی میں سمارٹ فون کلچر میں ایک نئے معیارکا آغازکیا ہے۔
سام سنگ نے نئے سام سنگ گلیکسی نوٹ 4 کے تعارف کے ساتھ تمام جدید ترین ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے اب تک کے سب سے بہتر نوٹ تجربے کوسامنے لایا ہے۔گلیکسی نوٹ 4 ایک بے مثال گلیکسی موبائل تجربے کے سام سنگ ورثے کو قبول کرتا ہے۔ اس کا غیر معمولی 5.7 انچ کواڈ HD (2560×1440) سپر ایمولڈ ڈسپلے گہرے کنٹراسٹ، بہتربصری زاویہ اور فوری رسپانس کے ساتھ واضح اور زیادہ شفاف تصویر بناتا ہے۔
گلیکسی نوٹ 4، 16 میگا پکسل ریئر اور4 f1.9 کے ساتھ 3.7 میگا پکسل فرنٹ کیمرے سے لیس ہے جوڈیفالٹ 90 ڈگری شوٹنگ فراہم کرتا ہے۔سام سنگ گلیکسی نوٹ 4 ، S Pen خاص طور پر عام صارفین اورہرروز موبائل ڈیوائس استعمال کےلئے بنیادی آلہ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ نیا S Pen زیادہ فطرتی برش ایفکت کے ساتھ مستند Pen تجربہ فراہم کرتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...