قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر ثناء میر بھی کورونا کے مرض میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔ ثناء میر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میچز میں کمنٹری کر رہی تھیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ ثناء میر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر کمنٹیٹرز اور کریو کے لوگوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔