Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت متاثرین سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کو معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری

متاثرین سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کو معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری

Baldiafactoryfireصوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رﺅف صدیقی کی جانب سے وزیرِاعظم نواز شریف کو گزشتہ ماہ لکھے گئے خط کے جواب میں وزیرِاعظم نواز شریف نے چیف سیکریٹری سندھ کو سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے شہدا کے لواحقین کو فی کس تین لاکھ روپے معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ۔ اس سے قبل صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رﺅف صدیقی نے گزشتہ ماہ ستمبر کے اوائل میں سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کو دو برس گزرنے پر وزیرِاعظم نواز شریف کو بذریعہ خط ان کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے لکھا تھا کہ بلدیہ ٹاﺅن کے ہولناک سانحے کے وقت آپ نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر شہید ہو جانے والے افراد کے لواحقین کو فی کس تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

سانحے کو دو برس گزر جانے کے باوجود آپ کے وعدہ کئے گئے معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ اب آپ وزیرِ اعظم ہیں، اب تو متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات صادر کریں۔ دریں اثنا دو برس قبل صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رﺅف صدیقی نے بلدیہ ٹاﺅن کے ہولناک سانحے کے پیشِ نظر متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...